پاکستانی فلم ’’لاہور سے آگے‘‘‘ میں صبا قمر کی بہترین اداکاری

3 منٹ دورانیہ کے اس ٹریلر میں دلچسپ مناظر، خوبصورت مقامات اور بہترین میوزک پیش کیا گیا

اتوار 11 ستمبر 2016 11:45

پاکستانی فلم ’’لاہور سے آگے‘‘‘ میں صبا قمر کی بہترین اداکاری

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2016ء) پاکستانی فلم ’لاہور سے آگے‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جس میں اس فلم کے پہلے حصے ’کراچی سے لاہور‘ کی کچھ یادیں تازہ کردی۔ویسے تو اس فلم کی کہانی اپنے پہلے حصے سے بلکل منفرد نظر آرہی ہے تاہم فلم کی مرکزی اداکارہ صبا قمر کے ملبوسات اور یاسر حسین کی فلم میں موجودگی ’کراچی سے لاہور‘ کو یاد کرنے کے لیے کافی ہے۔

(جاری ہے)

فلم کے ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے جیسے یاسر حسین کچھ غنڈوں سے بچنے کیلئے صبا قمر کی گاڑی کے سامنے آجاتے ہیں اور وہی سے ان دونوں کا ایک ساتھ سفر شروع ہوتا ہے، ایک دوسرے کو ناپسند کرنے کی شروعات کے بعد آہستہ آہستہ ان دونوں کو ایک دوسرے کا اچھا دوست بنتے دکھایا گیا۔3 منٹ دورانیہ کے اس ٹریلر میں دلچسپ مناظر، خوبصورت مقامات اور بہترین میوزک پیش کیا گیا۔واضح رہے کہ فلم ’لاہور سے آگے‘ کا پہلا حصہ ’کراچی سے لاہور‘ نے بھی شائقین کی خوب داد وصول کی تھی۔کراچی سے لاہور‘ میں اداکارہ عائشہ عمر، شہزاد شیخ، وجاہت رؤف اور یاسر حسین نے اہم کردار ادا کیے تھے۔

متعلقہ عنوان :