شراب اورآئس کریم‘ کترینہ کا رنبیرسے علیحدگی کے بعد زندگی گزارنے کا نسخہ

اداکارہ کی اس نصیحت سے ایسا لگتا ہے وہ خود بھی رنبیر کپور سے طویل گہری دوستی کے بعد اسی طریقے کارپرعمل پیرا ہے

اتوار 11 ستمبر 2016 11:45

شراب اورآئس کریم‘ کترینہ کا رنبیرسے علیحدگی کے بعد زندگی گزارنے کا ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2016ء) بالی ووڈ اداکاروں کی زندگی میں دوستی، عشق، منگنی اور شادی کی خبروں کے بعد علیحدگی کا رجحان کچھ زیادہ ہی ہے اور اس غم کو ختم کرنے کے لیے وہ مختلف راستے ڈھونڈتے ہیں ایسی ہی صورت حال سے رواں برس کترینہ کیف بھی گزریں لیکن انہوں نے ایک خاص طریقے سے رنبیر کی یادوں سے چھٹکارہ پایا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف جواپنی نئی فلم ‘‘بارباردیکھو’’ کی پروموشن میں مصروف ہیں انہوں نے ان تمام لوگوں کو نصیحت کی ہے جوعلیحدگی اختیارکرچکے ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا کہ علیحدگی کے بعد انسان کومے نوشی کے بعد گھرجانا چاہیے، گھر جاکر آئس کریم سے لطف اندوز ہونا چاہیے اورپھرہنستے ہوئے تکیے پر سوجانا چاہیے، اپنے تکیے پرمنہ رکھ کررونا بالکل نہیں چاہیے۔اداکارہ کی اس نصیحت کے بعد ایسا لگتا ہے کہ وہ خود بھی اداکاررنبیر کپور سے طویل گہری دوستی کے بعد اسی طریقہ کار پرعمل پیرا ہیں۔