بلوچستان ٹینس ایسوسی ایشن جونیئر کھلا ڑیوں کیلئے ہمیشہ کوشا ں رہے گی، چو ہدری شہباز یوسف

ہفتہ 10 ستمبر 2016 22:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10ستمبر ۔2016ء) بلوچستان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتما م یوم دفا ع پاکستان کے مو قع پر جونیئر ٹینس ٹورنا منٹ کا انعقاد کیا گیا ہے ٹورنا منٹ میں صوبہ بھر سے کھلا ڑیوں نے شرکت کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹورنا منٹ کا افتتاح ٹینس ایسوسی ایشن کے سرپرست محمد انجم نے کیا ٹورنا منٹ کے پہلے راؤنڈ کے میچوں میں محمد خا لد نے حیات احمد کو 6-4,6-2سے شکست دی جبکہ رازق نے ندیم کو 6-0,6-1سے شکست دی اور دادشاہ کو واک اوور ملا جبکہ رمضا ن نے ندیم کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-4,6-2 سے شکست دیکر دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا دیگر میچز میں یعقوب نے اویس کو 7-6,6-4اور گلر یز خان نے ولی خان کو 6-3,6-3سے ہرا کر اگلے راؤنڈمیں کوالیفائی کیا ،افتتاحی تقریب سے بلوچستان ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر چو ہدری شہباز یوسف نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بلوچستان ٹینس ایسوسی ایشن جونیئر کھلا ڑیوں کے لئے ہمیشہ کوشا ں رہے گی اور انہیں ہر ممکن سہولیات مہیا کی جائیں گی ،اس موقع پر انہوں نے ٹورنا منٹ میں حصہ لینے والے تما م کھلا ڑیوں کی کاوششوں کو سرا ہا ۔

متعلقہ عنوان :