پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122سیالکوٹ کے زیر اہتمام آگہی واک

ہفتہ 10 ستمبر 2016 22:27

سیالکوٹ ۔10ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10ستمبر ۔2016ء) انٹرنیشنل فرسٹ ایڈ ڈے کے موقع پرڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122بریگیڈئیر (ر)ڈاکٹر ارشد ضیاء کی ہدایات کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122سیالکوٹ نے آگہی واک کا اہتمام کیا جس کی قیادت ایمرجنسی آفیسر نوید اقبال نے کی۔واک میں ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر رانا محمد شہزاد خاں کے علاوہ دیگر افسران و جوانوں نے بھرپور شرکت کی۔

شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پرابتدائی طبی امداد کے حوالے سے مختلف نعرے درج تھے۔واک کا مقصد عوام الناس میں حادثات کی روک تھام کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔واک کے اختتام پر سینٹر ل ریسکیو اسٹیشن پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایمرجنسی آفیسر نوید اقبال نے کہا کہ ریسکیورز اپنے اپنے علاقوں اور محلوں میں لوگوں کو جمع کر کے انہیں بیسک لائف سپورٹ کی تربیت دیں اور اسکی اہمیت بارے آگاہ کریں کیونکہ حادثات میں زیادہ تر اموات زیادہ خون بہہ جانے اور غلط ہینڈلنگ کی وجہ سے ہوتی ہیں اور موقع پر موجود لوگ ابتدائی طبی امداد کی تربیت نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کی صحیح طریقے سے مدد نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

عوام الناس میں ملکی قوانین ٹریفک اصولوں کی پابندی اور دیگر شعبوں میں احتیاطی تدابیر اپنا نے کا شعور اجاگر کر کے حادثات کی شرح کو کم سے کم سطح پر لایا جا سکتا ہے اور معاشرے کو محفوظ بنایاجاسکتا ہے اور یہی ریسکیو1122کا نصب العین ہے۔

متعلقہ عنوان :