گوجرانوالہ،منظور شدہ پوائنٹس کے علاوہ قربانی کی کھالیں جمع کرنے ، عوامی مقامات پرسری پائے بھوننے پردفعہ 144نافذ

ہفتہ 10 ستمبر 2016 22:17

گوجرانوالہ۔10 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10ستمبر ۔2016ء ) ضلع گوجرانوالہ کی ریونیو حدود میں ڈی سی او محمد عامر جان نے قربانی کے جانوروں کی کھالیں بغیر این او سی اور منظور شدہ کلیکشن پوائنٹس کے علاوہ کھالیں جمع کرنے ، سری پائے عوامی مقامات پر بھوننے پردفعہ 144نافذ اور این او سی کے حامل افراد کے علاوہ کسی فرد کو قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکھٹی کرنے کی ہر گز اجازت نہیں ہو گی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144کے تحت فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ دفعہ 144 13ستمبرسے16ستمبر 2016تک نافذ رہے گی۔