بچوں کی تعلیم و تربیت اساتذہ اور والدین کی مشترکہ ذمہ داری ہے، خرم دستگیر خان

ہفتہ 10 ستمبر 2016 22:17

گوجرانوالہ۔10 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10ستمبر ۔2016ء ) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ بچوں کی تعلیم و تربیت اساتذہ اور والدین کی مشترکہ ذمہ داری ہے ،بچوں کی تربیت اس طرح کی جانی چاہئے کہ وہ بطور پاکستانی اپنے ملک پر فخر کر سکیں ،اساتذہ طالب علموں کی کردار سازی کو اپنی اولین ترجیح بنائیں ،2008 کے بعد مسلم لیگ ن کی حکومت نے وسائل کا رخ تعلیم کیجانب موڑ دیا ،سکول مینجمنٹ کونسل کو دیئے جانے والے فندز شعبہ ء تعلیم میں بہتری لانے کے لئے ہیں ،غربت اور جہالت خود کو کوسنے اور برا بھلا کہنے سے ختم نہیں ہوسکتی،2016ء کا پاکستان ایک پر امن ملک بن چکا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی تنظیم الف اعلان کے زیر اہتمام سرکاری سکولوں کے نمائندہ اساتذہ اور والدین کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ سکولوں کی نئی عمارتیں اور وہاں دیگرسہولتوں کی فراہمی ،اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد یہ ذمہ داری اساتذہ پر عائد ہوتی ہے کہ وہ بچوں کو کس طرح بالغ نظر شہری بناتے ہیں،اساتذہ اور والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں میں جذبہ ء حب الوطنی اجاگر کریں اور انہیں اپنی مٹی پر فخر کرنا سکھائیں ،،انہوں نے کہا کہ 2013ء کے مقابلے میں آج کا پاکستان ایک بہتر اور پر امن ملک بن چکا ہے ،دہشت گردی اورتوانائی بحران پر قابو پالیا گیا ہے اور ہماری معیشت روز بروز بہتری کی جانب گامزن ہے لیکن ملک میں حالات کا رونا رونے اور دن رات بین کرنے والا ایک ٹولہ ٹی وی پر سب خراب کی گردان کر رہا ہے ،اس کے تمام تر واویلے کے باوجود مسلم لیگ ن کی حکومت درست سمت میں کام جاری رکھے ہوئے ہے ، حکومتی کاوشوں سے پاک چائنااقتصادی راہداری کا منصوبہ ہر روز تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے اور معاشی ترقی مسلسل جاری ہے،اس موقع پر ایم پی ایز حاجی عبدالرؤف مغل ،چوہدری اشرف علی انصاری ، ڈی او ایجوکیشن ملک سلیم ،میڈم ثریا منظور ،خالد حسین گورائیہ، میاں خالد محمود انصاری ،سجاد چنگیزی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :