کندھ کوٹ ، مختلف مساجد اور عیدگاہ میں نمازعید کے اوقات کارجاری کردیئے گئے

ہفتہ 10 ستمبر 2016 22:13

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10ستمبر ۔2016ء) کندھ کوٹ کے مختلف بڑی مساجد اور عیدگاہ میں نمازعید کے اوقات کارجاری کردیئے گئے معروف مذہبی اسکالرعلماء کرام سنت ابرہیم خلیل اﷲ ؑپر روشنی ڈالیں گے عیدگاھ میں نماز عیدصبح08:30خلجی مسجد،تھانہ مسجد،میں بھی نمازعید08:30پر ادکی جائیگی جبکہ نورانی مسجد اور گرڈ اسٹیشن مساجد میں 08:15پر عیدنمازاداکی جائیگی دوسری جانب اسٹیشن گراؤنڈ اورمسجد میں نمازعید08:45پر اداکی جائیگی علماء کرام مولاناعبدالعزیزپٹھان،الحاج مولاناواحد بخش خلجی ،مفتی مظہرعلی سکندری ،مولابشیراحمد چشتی ،سید بلند شاہ بخاری خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :