عدم تشدد اور برداشت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری

ہمیں پاک دھرتی کی بقاء وسلامتی اور پائیدار امن کے لئے کرپشن اور دہشتگردی کے گٹھ جوڑ کو توڑنا ہوگا ،ثروت اعجاز قادری

ہفتہ 10 ستمبر 2016 22:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10ستمبر ۔2016ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عدم تشدد اور برداشت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ،تشدداور عدم برداشت کی سیاست کرنیوالوں نے کراچی کے حالات کو خراب کیا ،قومی ایکشن پلان صرف کراچی کیلئے نہیں پورے ملک کے لئے امن اور دہشتگردی کے خاتمے کی ضمانت ہے ،دہشتگرد آخری سانس لے رہے ہیں بزدل دہشتگرد عوام کی جان ومال سے کھیل رہے ہیں ،دہشتگردی کو ختم کرنے کے لئے ایسے تمام راستے بند کرنے ہونگے جس سے دہشتگردوں کو آکسیجن ملتی ہے ،دہشتگردی کو طول دینے میں کرپشن سب سے بڑا ذریعہ ہے کرپشن کی روک تھام اور لوٹی گئی رقم واپس لانے کیلئے پاک فوج کو کام کرنا چاہیے ،کرپٹ عناصر حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں یا کسی ادارے میں عوام کے سامنے بے نقاب کرکے منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ قادری ہاؤس پر ملاقات کے لئے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان عظیم نعمت ہے آج ہم جو آزادی کی سانس لے رہے ہیں اس پر جتنا شکر بجالائیں کم ہے ،دہشتگردی کے ساتھ کرپشن کے خلاف بھی سخت فوجی آپریشن ہونا ضروری ہے ،ہمیں پاک دھرتی کی بقاء وسلامتی اور پائیدار امن کے لئے کرپشن اور دہشتگردی کے گٹھ جوڑ کو ہر حال میں توڑنا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ترجیعی ہی بنیادوں پر کام کرئے ،عوام جمہوریت کے مسلسل تسلسل کے باوجود آج بھی بنیادی حقوق سے محروم ہیں ،جمہوریت تو عوام کو ان کے حقوق مہیا کرتی ہے ،حکمرانوں کو اپنا طرز حکمرانی بدلنا ہوگا ،وہ اپنے آپ کو بادشاہ سمجھنے کی بجائے عوام کا خادم بن کر کام کریں ،عوام کے حقوق کا استحصال ہونے نہیں دینگے ،مظلوم غریب عوام کے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرتے رہینگے ۔

متعلقہ عنوان :