ایم کیو ایم کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے انہیں پی ایس 127 میں بڑی ناکامی ملی ہے، مولا بخش چانڈیو

ہفتہ 10 ستمبر 2016 22:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10ستمبر ۔2016ء) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے انہیں پی ایس 127 میں بڑی ناکامی ملی ہے۔فاروق ستار اب بھی سیکیورٹی کی بات کررہے ہیں انہیں جتنی سیکیورٹی دینی تھی وہ دے چکے ہیں۔وہ ہفتہ کو پیپلز سیکرٹریٹ میں پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے تھے ۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ حکومت سندھ نے صوبے میں میں ایم کیو ایم کو بہت سپورٹ کیا ہے۔فاروق ستار اب بھی سیکیورٹی کی بات کررہے ہیں انہیں جتنی سیکیورٹی دینی تھی وہ دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ عمران خان جلسے کریں یا دھرنے دیں رائیونڈ مارچ کے بعد ہی پتا چلے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہے ۔ مولا بخش چانڈیونے کہا کہ درست حلقہ بندیوں کے باعث ایم کیو ایم کو شکست ہوئی ہے ۔

نثار کھوڑو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلسے جلوس کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہے ایم کیو ایم نے توملیر میں جلسے کرکے بھی کچھ حا صل نہ کیا بڑے جلسے متحدہ نے کئے اور کامیابی پیپلز پارٹی کو ملی۔پیپلزسیکرٹریٹ کراچی میں ہونے والے اجلاس میں کراچی سے تعلق رکھنے والے اہم رہنماں نے بھی تقریب میں شرکت کی اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔