سی آئی اے پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی ، سنگین مقدمات میں ملوث ٹاپ ٹین2 اشتہاری گرفتار

ہفتہ 10 ستمبر 2016 21:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10ستمبر ۔2016ء) سی آئی اے پولیس نے نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت گذشتہ روز جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں ملوث ٹاپ ٹین2 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے شہر بھر میں منشیات فروشوں ، اشتہاری مجرمان اور ڈکیت و چور کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے جس کے تحت تمام ڈویژنوں میں پولیس کی سپیشل ٹیمیں آپریشنز کررہی ہیں۔

جس کے دوران گذشتہ روزپولیس نے مختلف ریڈز کے دوران2ٹاپ ٹین اشتہاریوں حامد سلطان ولد سلطان احمد اور جاوید اقبال ولد محمد بشیر کو گرفتار کرکے ان سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیا ہے اس کے علاوہ ایس پی سی آئی اے راجہ بشارت نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان ، مال اور عزت کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے لاہور پولیس شب و روز کوشاں ہے اور عوام کے جان و مال کے دشمن ڈاکو، لٹیروں ، چوروں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف برسر پیکار ہے انہوں نے کہا کہ سی آئی اے پولیس نے ، چوروں اور لٹیروں کی وارداتوں کا نشانہ بننے والے8 شہریوں کا 1لاکھ 45ہزار کا مال مسروقہ ڈاکوؤں اور چوروں سے برآمد کر کے ان کے حقیقی وارثوں کے سپرد کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی سی آئی اے راجہ بشارت نے تھانہ سول لائنز، سٹی، کینٹ،اور صدرمیں ڈاکوؤں اور راہزنوں کی وارداتوں کا نشانہ بننے والے 8شہریوں محمد سرور،عمر عبدالمجید، محمد شبیر ، اسد علی بٹ، احد بشیر، منیر احمد، شاہد سعیداور کاشف ارشادمیں ڈاکوؤں، راہزنوں اور چوروں سے برآمد کی گئی لاکھوں روپے کی نقدی ان کے اصل وارثان کے سپرد کی۔

متعلقہ عنوان :