غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ بھی شروع ،شہری ‘ دیہی علاقوں میں 11سے 15گھنٹے تک بندش

ہفتہ 10 ستمبر 2016 21:43

ؒلاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10ستمبر ۔2016ء) بجلی کی طلب بڑھنے کے بعد غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ بھی شروع ہو گیا ، مختلف شہری اور دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 11سے 15گھنٹے تک پہنچ گیا ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ دو روز سے بجلی کی طلب میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم بجلی کی پیداوار ایک سطح پر بر قرار ہے جسکے بعد غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مختلف شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ9سے 11جبکہ دیہی علاقوں میں 13سے15گھنٹے تک پہنچ گیا ہے ۔ گزشتہ روز میٹرو ٹرین منصوبے پر تعمیراتی کاموں کے باعث ملحقہ آبادیوں میں مسلسل کئی گھنٹے کا شٹ ڈاؤن کیا گیا جس سے عوام کو عید الاضحی کی تیاریوں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ ذرائع کے مطابق سرکاری ونجی دفاتر اور صنعتی سیکٹربند ہونے کے بعد آج سے بجلی کی طلب میں کمی ہونے سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی آ جائے گی جس سے غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کا سلسلہ رک جائے گا۔