کوہلو ایک شخص میں کانگوائریس کی تصدیق متاثرہ شخص دم توڑ گیا

ہفتہ 10 ستمبر 2016 21:40

بارکھان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10ستمبر ۔2016ء)کوہلو میں ایک شخص میں کانگو وائریس کی تصدیق متاثرہ شخص ملتان کے نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوہلو کے علاقے لوہارکی سے تعلق رکھنے والے 60سالہ شخص کاکا ولد گوڈا قوم مری کی طبیعت خراب ہونے پر ملتان لے جایا گیا جہاں جہاں ڈاکٹروں نے اس میں کانگو وائریس کی تصدیق کر دی تھی ۔2 دن تک ملتان میں زیر علاج رہنے والا شخص گزشتہ شب ہسپتال میں دم توڑ گیا۔