26 سالوں سے لیویز میں بطور سپاہی خدمات انجام د ے رہا ہے یار محمد کرد

ہر انکوائی کیلئے تیار ، ملازمت پر بحال کیا جائے ، لیویز کے نائب رسالدار کی پریس کانفرنس

ہفتہ 10 ستمبر 2016 21:38

خضدار ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10ستمبر ۔2016ء ) لیویز کے نائب رسالدار یار محمد کرد نے خضدار پریس کلب میں اپنے معصوم بچوں و بچیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ گذشتہ 26 سالوں سے لیویز میں بطور سپاہی خدمات انجام د ے رہا ہے میری بھر پور کوشش رہی ہے کہ میں اپنی خدمات اور ڈیوٹی انتہائی دیانت داری کے ساتھ انجام دوں اس دوران الحمد اﷲ مجھ سے کسی قسم کی کوئی ایسی حرکت سرزد نہیں ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

جو میرے لئے اور میر ے فورس کے لئے باعث بد نامی ہو لیکن چار ماہ قبل مجھے بلاوجہ معطل کردیا گیا اور مجھے میرے معطل کرنے کی کوئی وجوہات نہیں بتائے گئیں اور مجھے 9دن تک لیوز حوالات میں بند کردیا گیا بعداازن بغیر کسی نوٹس اور انکواری کے مجھے ملازمت سے بر طرف کردیا گیا جس کی وجہ سے میر ے گھر میں فاقوں کی نوبت ہے میرے 26 بچے ہیں جن کی ضروریات کو پورا کرنے میں مجھے شدید مشکلات کا سامنا ہے اب جب کہ عید قریب آگیا ہے تو میرے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ، لہذا میں واضح کرنا چاہتا ہے کہ مجھے بلا کسی قصور کے ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے میں اس حوالے اپنے محکمانہ اپیل دائر کرونگا میں آج کے اس پریس کانفرنس کے ذریعہ سے وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری ، خضدار سے منتخب صوبائی وزیر سردار اسلم بزنجو چیف سیکرٹری بلوچستان ہو م سیکرٹری بلوچستان ، سے اپیل کرتا ہوں کہ مجھے میر ے ملازمت پر بحال کرنے لئے اقدمات کریں اور میں ہر اس انکواری کے لئے تیار ہوں جو انصاف پر مبنی ہو اور اپنے صفائی کے لئے تمام تر ثبوت محکمہ کے حوالہ کرونگا یار محمد کرد نے پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا کہ لیویز کے سپاہی ریاض احمد نے اس حوالے سے میرے خلاف من گھڑ ت الزمات لگائیں جس پر میں انکے خلاف عدالتی چارہ جوئی کرونگا ۔

متعلقہ عنوان :