خضدار میں معیار تعلیم کی بہتری وصحت کی سہولیات کی فراہمی میں بھر پور کردار ادا کرینگے،عالم فراز

ہفتہ 10 ستمبر 2016 21:38

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10ستمبر ۔2016ء ) ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عالم فراز نے کہا ہے کہ ضلع خضدار میں معیار تعلیم کی بہتری وصحت کی سہولیات کی فراہمی میں بھر پور کردار ادا کرونگا ۔ اس علاقے اور مین آرسی ڈی کی وجہ سے ایک چیلنج تھا۔

(جاری ہے)

میں نے یہ بھی عہد کیا تھا کہ کسی طاقت ور کے دباؤ میں آکر اس کو غر یب طبقہ کے ساتھ ظلم و نا انصافی کی اجاز ت نہیں دونگا میں نے چارمہینہ کی مختصر مدت میں اﷲ کی توفیق سے وہ سب کیا جو میں نے ترجیحات میں شامل کیا تھا خضدار پریس کلب سے وابسطہ صحافیوں کا شہر میں انتہائی مثبت کردار ہے جب بھی میں نے ان کو کسی مثبت و عوامی مفاد کے سلسلے میں آواز دیا انہوں نے بھر پور تعاون کا مجھے مظاہرہ ان خیا لات کا اظہار ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عالم فراز خضدار پریس کلب کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئے گئے استقبالیہ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا استقبالیہ سے خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل ، پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے مرکزی راہنماء ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے ممبر میر جمعہ خان شکرانی ، خضدار پریس کلب کے ممبران محمد ایوب بلوچ ، منیر احمد نور مولانا عبد اﷲ شاہوانی و دیگر نے اظہار خیال کیا ڈپٹی کمشنر خضدار نے کہا کہ تعیناتی وتبادلہ سروس کا حصہ ہوتا ہے کسی بھی سرکاری آفیسر کی تعیناتی کے بعد اس کو تبادلہ میں کسی قسم کی پشیمانی نہیں ہوتی ہے لیکن میں نے اپنے مختصر مدت تعیناتی میں اپنے مقرر کردہ اہداف پر کسی طرح کی مفاہمت نہیں کیا میں نے روز اول سے فیصلہ کیا تھا کہ ضلع خضدار میں تعلیم صحت اور امن امان ہر خصوصی پر توجہ دونگا الحمد اﷲ اس دوران میں نے امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دیا بلکہ ان تمام رویات کو بر رکھا جن کو امن کے قیام کے حوالے سے میرے پیش رو آفیسران نے جو اقدامات قائم کیا تھا ان کو بر قرار رکھا میں نے تعلیم اورصحت پر خصوصی توجہ مرکوز کیا ضلع خضدار کے دور دراز کے علاقوں کا دورہ کرکے وہاں صحت کے مرکز اور تعلیمی اداروں کا دورہ کیا متعلقہ آفیسران سے اس بارے میں مشاورت کے بعد مثبت اقدام کیا ، تاہم اس علاقے کی بہتری میں اصل کردار یہاں کے مقامی لوگوں کا ہوتا ہے میں توقع رکھتا ہوں کہ یہاں کے لوگ اپنے علاقہ کی بہتری کے لئے ہر وقت مستعد رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :