عوام کے علاج و معالجے کے لئے بڑے پیمانے پرسہولیات فراہمی کے لئے اقدامات کررہے ہیں ،میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد

خضدار ہسپتال میں ایمبولینسز کی کمی دور کی جارہی ہے ، چار مزید ایمبولینس فراہم کی جائینگی، میئر خضدار

ہفتہ 10 ستمبر 2016 21:38

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10ستمبر ۔2016ء ) میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد نے کہاہے کہ خضدار میں دیگرشعبوں کے ساتھ محکمہ صحت کو فعال بنانے اور عوام کے علاج و معالجے کے لئے بڑے پیمانے پرسہولیات فراہمی کے لئے اقدامات کررہے ہیں ۔ خضدارٹیچنگ ہسپتال کونئی اور جدید سہولیات سے لیس ایمبولینس فراہم کردی گئی ہے جس سے غریب افراد کواپنے مریضوں کو ہسپتال لانے ولیجانے میں سہولت میسرآئیگی،ان کاکہنا تھا کہ مذید چار ایمبولینس خضدار ہسپتال کے لئے لائی جائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں صوبائی حکومت و صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو کی جانب سے خضدار کے لئے فراہم کردہ ایمبولینس ٹیچنگ ہسپتال خضدار کے ایم ایس ڈاکٹر محمد اسماعیل کو فراہم کرنے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نیشنل پارٹی کے رہنماء عبدالوہاب غلامانی کلرک رہنماء محمد اسلم زہری ندیم رخشانی ودیگر بھی موجود تھی تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد نے کہاکہ خضدار ہسپتال میں ایمبولینسز کی کمی دور کی جارہی ہے آج ایک ایمبولینس عوام کے لئے ایم ایس خضدار کو فراہم کیا گیا ہے اور مذید نئی ایمبولینسز بھی لائی جائیگی ہماری کوشش ہے کہ عوام کو دیگر سہولیات کے ساتھ علاج و معالجے کی سہولت بھی فراہم کردیں ۔

صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو عوام کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے اور انہوں نے ماضی میں عوام کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی وہ اسی طرح خدمت کرتے رہیں گے ہم صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو کی ٹیم کا حصہ ہیں ان کی سرپرستی میں عوام کی خدمت اور عوام کے فلاح و بہبود کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :