ایچ ڈی پی کا سانحہ 8 اگست کے شہداء کے چہلم کی مناسبت سے 17 ستمبر کو یوم سوگ و شٹرڈوان ہڑتال کی حمایت کا اعلان

ہفتہ 10 ستمبر 2016 21:37

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10ستمبر ۔2016ء ) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں سانحہ 8 اگست کے شہداء کے چہلم کی مناسبت سے عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے 17 ستمبر کو یوم سوگ و شٹرڈوان ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ بلوچستان سے مذہبی جنونیت و دہشت گردی کے خاتمہ ، عوام کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے فرقہ واریت کے نام پر عوام کو تقسیم کے عمل کے خلاف پارٹی صوبے کے امن پسند سیاسی و مذہبی قوتوں کی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے صوبے میں قیام امن ، رواداری و بھائی چارے کے فروغ ، مذہبی و فرقہ وارانہ ہم آہنگی قومی و قبائلی اقدار و روایات کے سلسلے میں بھر پور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا بیان میں کہا گیا کہ صوبے کے پسماندگی غربت کی دلدل میں دھکیلنے کی کوششوں اور صوبے کی عوام کو اسکی وسائل سے محروم رکھنے کی سازشوں کی مذمت کرتے ہوئے یہ سمجھتے ہیں کہ وقافی حکومت کا کردار ملک میں مساوی نمائندگی ، مساوات برقرار رکھنے میں ناکامی کا شکار ہوئی ہے سی پیک سمیت کسی بھی بڑے اور اقتصادی اور ترقیاتی پروجیکٹ میں بلوچستان کے مفادات کو مدنظر نہیں رکھا گیا ہے جبکہ ایک منظم منصوبے کے تحت صوبے میں مصنوعی اور وقتی مسائل پیدا کرکے عوام کو الجھانے کی روش اختیار کی جاتی ہے تاکہ صوبے کے حقیقی اور بنیادی مسائل کی طرف صوبے کے عوام ، ملک کے جمہوری و عوامی قوتیں ، مقتدر ادارے اور بین الاقوامی برادری توجہ نہ دے سکی ، بیان میں کہا گیا کہ صوبے سے مذہبی انتہا پسندی کی خاتمے ، صوبے کے حقوق کے حصول اور بنیادی و حقیقی مسائل کے حل کے لئے صوبے کی ترقی پسند قوتوں جمہوری سیاسی اور مذہبی قیادت کی اتقاق رائے ضروری ہے ، جسکے لئے اے این پی کی طرف آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کا اعلان ایک خوش آئند قدم ہے ، جسکی HDP اور ہزارہ قوم بھر پور حمایت کرتی ہے ، اور توقع کرتی ہے کہ ایسے اے پی سی کے انعقاد کے زریعے مصنوعی اختلافات میں مبتلا جمہوری سوچ رکھنے والی سیاسی جماعتوں میں تربیتیں بڑھے گے اور صوبے کے حقیقی مسائل کے حل کے سلسلے میں پیشرفت کے امکانات پیدا ہوسکے گے بیان میں مذہبی انتہا پسندی کے نام پر گذشتہ دودہائیوں سے شہید ہونے والے صوبے کے بے گناہ شہدا ء اور سانحہ 8 اگست سول ہسپتال کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہدا ء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرنے کے لئے عوام سے عید سادگی کے ساتھ منانے کی اپیل کرتے ہوئے عید کی تقریبات میں شہدا کی لواحقین ، غریب اور مساکین اور مستحق لوگوں خصوصی طور پر یاد رکھنے کی توقع کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :