شہر میں بلااجازت کھالیں اکھٹی کرنے پر دفعہ 144نافذنوٹیفکیشن جاری
ہفتہ 10 ستمبر 2016 21:25
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10ستمبر ۔2016ء)ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے کہا ہے کہ ڈی سی اولاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے شہر میں بلااجازت کھالیں اکھٹی کرنے پر پابندی عائد کر دی اور اس ضمن میں ڈی سی اولاہور نے باقاعدہ دفعہ144کانوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے بتایا کہ کالعدم تنظیموں کو کھالیں اکھٹی کرنے کی ہرگز اجازت نہ ہوگی۔
صرف ایسی تنظیمیں کھالیں اکھٹی کر سکتی ہیں جن کو ضلعی انتظامیہ نے اجازت دی ہے۔(جاری ہے)
ترجمان ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ اب تک ضلعی انتظامیہ لاہور نے 80تنظیموں کو کھالیں اکھٹی کرنے کی اجازت دی ہے اورتنظیمیں صرف اپنے مخصوص علاقوں سے کھالیں اکھٹی کریں گی جبکہ کھالیں اکھٹی کرنے کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی ہوگی۔علا وہ ازیں ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے تمام ٹا ؤنز انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ اگر بلا اجا زت کو ئی شخص یا تنظیم کھا لیں اکٹھی کر تا ہوا پا یا گیا تو اُس کے خلاف سخت ایکشن لیں۔
اس ضمن میں20ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور کھالیں اکٹھی کر نے کے لیے 200کے قریب پوائنٹس بنا دئیے گئے ہیں جہاں پر اجا زت لینے والی تنظیموں کے اہلکار کھا لیں اکٹھی کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.