پولیس نے عید الاضحی کے لیے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا‘ 6 ہزار پولیس افسران اور اہلکار سکیورٹی پر تعینات کیے جائیں گے

ہفتہ 10 ستمبر 2016 21:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10ستمبر ۔2016ء) پولیس نے عید الاضحی کے لیے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا‘ 6 ہزار پولیس افسران اور اہلکار سکیورٹی پر تعینات کیے جائیں گے‘2325 مساجد جبکہ 255 کھلے مقامات کو حساس قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے عید الاضحی کے موقع پر سکیورٹی کے لیے پلان تشکیل دے دیا تھانوں میں تعینات اہلکاروں کے ساتھ ساتھ پولیس لائنز سے اضافی نفری اور سکیورٹی برانچ کے اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے گاسکیورٹی انتظامات کے تحت مساجد اور کھلے مقامات، جہاں عید کے اجتماعات منعقد کیے جائیں گئے، انہیں اے، بی اور سی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے پولیس نے اے کیٹیگری میں 162مساجد اور 24 کھلے مقامات انتہائی حساس قرار دے دیئے ہیں۔

لاہور میں ہونے والے عید کے اجتماعات 3300مقامات پر ہوں گے جن میں سے 2500کے قریب مقامات حساس قرار دیئے گئے ہیں ی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی ملک تیمور مسعود نے مقامی کارساز کمپنیوں کو گاڑیوں میں ائیر بیگ اور اینٹی کلاک بریکنگ سسٹم شامل کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :