شکرگڑھ میں نادرا آفس نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا،وزیر داخلہ و دیگر اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

ہفتہ 10 ستمبر 2016 21:18

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10ستمبر ۔2016ء) شکرگڑھ میں نادرا آفس نہ ہونے کی بنا پر اورضلع بھر میں ایک ہی نادرا آفس سے شناختی کارڈ کے حصول میں عوام کو مشکلات کا سامناسارا دن عوام کی لمبی لائینیں دن بھر دینگا مشتی اور لڑائی جھگڑے زور پکڑنے لگے 50کلو میٹر کا سفر طے کر کے آنے والوں کا دن اور وقت ضائع ہونے لگا مایوس لوٹنے پر مجبور،کسی دن دفتر کے باہر نا خوشگوار واقعہ رونما ہونے کا خدشہ ، شکر گڑھ نادرا آفس بحال اور بدوملہی،ظفروال میں نئے دفاتر قائم کرنے کا مطالبہ، وزیر داخلہ و دیگر اعلی حکام نوٹس لیں۔

نادرا آفس میں شناختی کارڈ کے حصول کے لئے آنے والے سائلین کی دہائیاں۔

(جاری ہے)

شکر گڑھ،بدوملہی،ظفروال اور گرد نواح سے شناختی کارڈ کے حصول کے لئے آنے والے سائلین جن میں ندیم،محمد علی،سردار احمد،محمدبشیرو دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ شکر گڑھ کے نادرا آفس کے عملہ اور صحافیوں میں لڑائی کی وجہ سے دفتر بند کر دیا گیا ہے جس وجہ سے ظفروال،بدوملہی،شکر گڑھ اور نارووال کی عوام کو رش بڑھ جانے کی بنا پر مشکلات کا سامنا ہے سارا دن لائن میں لگنے کے بعد بھی ٹوکن نہیں ملتا اور اگر مل بھی جائے تو دفتر کا ٹائم ختم ہو جاتا ہے اگلے روز طویل سفر کر کرنے کے بعد پھر کوئی اعتراضات لگ جا تا ہے جس سے ان کے کئی چکر لگ جاتے ہیں خواتین اور ضیف العمر سائلین کو بھی مشکلات کا سامنا ہے ،شکرگڑھ کے اسسٹنٹ کمشنر نے دفتر کے لئے جگہ بھی الاٹ کی ہے نامعلوم وجوہات کی بنا پر مسلہ جوں کا توں ہے لائینوں میں لگنے والے پہلے ٹوکن لینے کی جستجو میں لڑائی جھگڑے طول پکڑنے لگے ہیں خدا نخواستہ کسی دن ناخوشگوار واقعہ رونما ہو سکتا ہے انہوں نے وزیر داخلہ چوہدری نثار،وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف ،وفاقی وزیر احسن اقبال اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ شکر گڑھ آفس کو جلد بحال جبکہ ظفروال،بدوملہی میں بھی نئے نادرا دفاتر قائم کئے جائیں تاکہ عوام کی مشکلات کم سے کم ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :