آزادی اسپیشل ٹرین 17ستمبر کو نارووال پہنچے گی

ہفتہ 10 ستمبر 2016 21:18

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10ستمبر ۔2016ء) ملک بھر کا چکر لگاتی ہوئی آزادی اسپیشل ٹرین 17ستمبر کو نارووال پہنچے گی۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان ریلوے نے اس سال 14اگست کو ملک بھرکی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے آزادی اسپیشل ٹرین کا اجرا کیا۔

(جاری ہے)

یہ ٹرین ملککے مختلف شہروں سے ہوتی ہوئی 17ستمبر 2016کو وزیر آباد ، سیالکوٹ، چونڈہ ،پسرور، قلعہ احمد آباد سے ہوتی ہوئی رات سات بجے نارووال ریلوے اسٹیشن پہنچے گی ، اور رات نارووال میں رْکنے کے بعد اگلی صبح 07.30 بجے بدوملہی ، نارنگ سے ہوتی ہوئی لاہورکے لئے روانہ ہوگی۔

اس ٹرین کی منفرد بات یہ ہے کہ اس ٹرین کے ڈبوں میں ملک کی ثقافت لحاظ سے تزئین آرائش کی گئی ہے۔تاکہ عوام کو ملکی کلچر کو جاننے کے ساتھ ساتھ تفریحی کے موقع بھی میسر آ سکیں۔