خوشو ہچری میں کسی منتخب عوامی نمائندے کا پہلا دورہ ،کاچو امتیاز حیدر خان کو دیکھ کر ہچری کا عملہ حیران رہ گیا

ہفتہ 10 ستمبر 2016 21:08

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10ستمبر ۔2016ء ) خوشو ہچری میں کسی منتخب عوامی نمائندے کا پہلا دورہ ،کاچو امتیاز حیدر خان کو دیکھ کر ہچری کا عملہ حیران رہ گیا تفصیلات کے مطابق خوشو ہچری میں فشریز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پرائیویٹ فش فارمز کو بیج اور کھا د کی فری تقسیم کی تقریب میں رکن قانون ساز اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان کو مدعو کیا گیا تھا تاہم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو یقین نہیں تھا کہ وہ اس تقریب میں شرکت کرینگے کیونکہ اس اہم ترین ہچری کے قیام سے لیکر تقریب کی تاریخ تک ٹراؤٹ مچھلی انتہائی شوق سے کھانے اور دوستوں سمیت اعلیٰ حکومتی عہدیداروں اور بیورکریٹس کو تحفے کے طور پر پیش کرنے والے کسی منتخب نمائندے نے دورہ نہیں کیا تھا تاہم کا چو امتیاز حیدر خان مقررہ وقت پر تقریب میں پہنچ گئے اور ہچری میں ٹراؤٹ مچھلیوں کی افزائش نسل سے لیکر برائے فروخت کی سطح تک مراحل کے بارے میں بریفنگ لی اور انتہائی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

متعلقہ عنوان :