ملک دشمن عناصر کیخلاف کارروائی کو منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے، کراچی کا امن تباہ کرنیوالے کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں

پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی وائس چیئرمین افتخار اکبر رندھاواکا ملتان میں خطاب

ہفتہ 10 ستمبر 2016 20:40

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10ستمبر ۔2016ء) پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی وائس چیئرمین افتخار اکبر رندھاوا نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر کیخلاف کارروائی کو منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے ۔ کراچی کا امن تباہ کرنیوالے کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔ وہ ہفتہ کو پی ایس پی شاہ رکن عالم ٹاؤن کے رہنما افتخار چانڈیو کی رہائش گاہ پر منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں قیام امن کیلئے قومی اداروں،افواج پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہیں ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے زونل انچارج جنوبی پنجاب شیخ کرامت علی نے کہا ملک میں قیام امن کیلئے فوج کی لازوال خدمات کے پیشہ نظر پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے ۔ملک بھر میں مثبت سیاست کے فروغ کیلئے پاک سرزمین پارٹی بہت جلد ملک کی سب سے بڑی جماعت کی صورت میں سامنے آئیگی ۔اس موقع پر ریاض دھرالہ ایڈووکیٹ ،ملک بلال اعوان،شفیق بھٹی ،رائے خالدودیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :