ڈی سی او لاہو رکی زیر صدارت عید پر صفائی ستھرائی،پرائس کنٹرول اور اشیائے ضروریہ اور سبزیوں کی مسلسل سپلائی کے حوالے سے اجلاس

ہفتہ 10 ستمبر 2016 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10ستمبر ۔2016ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی زیر صدارت عید پر صفائی ستھرائی،پرائس کنٹرول اور اشیائے ضروریہ اور سبزیوں کی مسلسل سپلائی کے حوالے سے اہم اجلاس ٹا ؤن ہال میں ہوا۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران،ٹی ایم اوز،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر ہدایت دیتے ہوئے ڈی سی او لاہورکیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا کہ افسران اپنے اپنے متعلقہ اتوار با زاروں میں خود دورے کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عید قربان کے پیش نظر پیاز اور ٹماٹر کی سپلائی میں اضافہ ہو جا تا ہے اس لیے اتوار بازاروں میں 5کلو سے زائدپیاز اور ٹما ٹر نہ دئیے جائیں۔ انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے کہا کہ وہ شہر میں گراں فروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈا ؤن کریں اور گراں فروشی کر نے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں عید پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو کہ بر وقت صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں گی۔

متعلقہ عنوان :