ٹرانسپورٹر کو عید منانے کیلئے اپنے آبا ئی علا قوں میں جا نے والے مسافروں سے اوورچارجنگ کرنے کی اجا زت نہ دی جائے گی

ہفتہ 10 ستمبر 2016 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10ستمبر ۔2016ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ کسی بھی ٹرانسپورٹر کو عید منانے کے لیے اپنے آبا ئی علا قوں میں جا نے والے مسافروں سے اوورچارجنگ کرنے کی اجا زت نہ دی جائے گی اس ضمن میں سیکرٹری آر ٹی اے ، ڈی او لاری اڈہ اور ٹا ؤن انتظامیہ کی خصوصی ٹیمیں بس و ویگن اڈوں پر چھا پے مار رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اب تک اوورچارجنگ کر نے پر 1لاکھ روپے کے قریب جر مانے کیے گئے ہیں علا وہ ازیں ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے با دامی باغ لاری اڈہ کا اچا نک دورہ کیا اور مختلف اضلاع میں مسافروں کو لے جا نے والی بس میں جا کر مسافروں سے کرایوں کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے لا ری اڈہ پر قائم شکا یت سیل کا بھی دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظام کا جا ئزہ لیا۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :