عیدالاضحی پر صفائی سمیت دیگر تمام تر انتظامات کے سلسلہ میں کسی محکمہ یا افسر کی غفلت قطعی برداشت نہیں کی جائے گی ‘افضل کھوکھر

عوام کی صحت پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا ،تمام ماڈل مویشی منڈیوں حتیٰ کہ عیدالاضحی کے جانوروں کی خریدوفروخت کیلئے بنائی گئیں منڈیوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کئے جائیں ‘مشیر وزیراعلیٰ

ہفتہ 10 ستمبر 2016 20:18

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10ستمبر ۔2016ء ) مشیر وزیر اعظم چیئرمین ماڈل مویشی منڈیاں پنجاب ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سول سیکرٹریٹ میں ویڈیو لنک کے ذریعے پنجاب کے تمام کمشنرز سے عیدالاضحی کے انتظامات کے حوالے سے میٹنگ کی ۔اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور پنجاب کے تمام ڈویژنوں سے ایم ڈیز کیٹل مارکیٹس نے بھی شرکت کی ۔

اس موقع پر اپنے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں مشیر وزیر اعظم ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی توجہ عوام کی صحت پر مرکوز ہے ،عیدالاضحی پر صفائی سمیت دیگر تمام تر انتظامات کے سلسلہ میں کسی محکمہ یا افسر کی غفلت قطعی برداشت نہیں کی جائے گی جس طرح محکمانہ افسروں نے موذی ڈینگی کا خاتمہ کرنے میں وزیر اعلیٰ کے ویژن پر اپنی خدمات پیش کی ہیں ،ہمیں اسی رفتار اور جذبہ سے گانگو وائرس کو پھیلنے سے بھی روکنا ہے ،عوام کی صحت پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

تمام ماڈل مویشی منڈیوں حتیٰ کہ عیدالاضحی کے جانوروں کی خریدوفروخت کیلئے بنائی گئیں عارضی منڈیوں میں بھی صفائی ستھرائی کے علاوہ کانگو وائرس سے بچاؤ کے مکمل انتظامات کرنا محکمانہ ذمہ داری ہوگی ،کہیں سے ایک وائرس بھی پھیلا تو افسر کی خیر نہیں ۔انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی پر صفائی اور قربانی کے جانوروں کے فضلات کو ٹھکانے لگانے کے مکمل انتظامات کئے جائیں ،گلی محلوں میں بدبو کو ختم کرنے کیلئے چونے کا چھڑکاؤ کیا جائے شہروں اور دیہاتوں میں کہیں سے بھی سیوریج نالوں کے رکنے کی اطلاع نہیں ملنی چاہئے ۔

تمام تر انتظامات ہنگامی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں،گھروں میں فضلات اور آلائشیں اکٹھی کرنے کیلئے بڑے شاپر بیگز تقسیم کئے جائیں ۔عید کے ایام میں خود کہیں بھی صورت حال کا جائزہ لینے پہنچ سکتا ہوں ،گندگی پھیلانے کے ذمہ دار محکمانہ افسرتصور ہوں گے اس لئے عوام کی آگاہی کا انتظام بھی کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :