لاہور پریس کلب کی سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ، 471ممبران کی ابتدائی اعتراضات کی لسٹ آویزاں

ہفتہ 10 ستمبر 2016 20:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10ستمبر ۔2016ء) لاہور پریس کلب کی سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سکروٹنی کمیٹی جناب نوید چوہدری کی سربراہی میں ہوا جس میں نواز عالم، سجاد شفیق بٹ اور سیکرٹری پریس کلب شاداب ریاض نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ابتدائی طور پر 471ممبران کی ابتدائی اعتراضات کی لسٹ کلب کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جارہی ہے ، اس لسٹ میں موجود ممبران کا سٹیٹس کلب ریکارڈ میں کلیئر نہیں ہے یا متعدد لوگ ادارے تبدیل کر چکے ہیں ۔

جو لوگ صحافت کا پیشہ چھوڑ چکے ہیں وہ خودذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے کلب ریکارڈ درست کروائیں جبکہ 2015 میں بننے والے نئے ممبران جن کے نام لسٹ میں موجود ہیں وہ اپنا تعلیمی اور تجربہ کا ریکارڈ25 ستمبر تک کلب آفس میں جمع کروائیں ، مقررہ تاریخ کے بعد کوئی جواب قابل قبول نہ ہوگا۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ممبر شپ کو ہر لحاظ سے شفاف بنایا جائے گا تا کہ کونسل ممبران کو مزید بہتر طریقے سے سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

2015 میں ہونے والی نئی ممبرشپ میں بعض لوگوں نے اپنے مکمل کوائف نہیں پیش کئے ، واضح رہے کہ آئین کی شق آرٹیکل1 رول3 (a ) کے تحت کلب ممبرشپ کیلئے ایڈیٹوریل صحافی کیلئے گریجوایشن کے ساتھ پانچ سال کا تجربہ جبکہ فوٹو / کیمرہ جرنلسٹ کیلئے سات سالہ تجربہ ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :