اوستہ محمد میں امن و امان کی صورتحال بگڑتی جا رہی ہے ، عوامی حلقے

سید احمد نواز شاہ کو فوری طور پر اوستہ محمد اے ٹی ایف انچارج تعینات کیا جائے

ہفتہ 10 ستمبر 2016 20:13

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10ستمبر ۔2016ء) سید احمد نواز شاہ کو فوری طور پر اوستہ محمد اے ٹی ایف انچارج تعینات کیا جائے۔عوامی حلقے تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد میں عوامی حلقوں کا کہنہ ہے کہ اوستہ محمد کے اے ٹی ایف انچارج سید احمد نواز شاہ کااوستہ محمد سے تبادلے کی پر زور مذمت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

سید احمد نواز شاہ نے دن رات گشت کر کے اوستہ محمد میں امن و امان کی صورتحال بہتر کی تھی مگر ان کے جاتے ہی اوستہ محمد میں امن وامان کی صورتحال دن بدن بگڑتی جا رہی ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنہ ہے کہ فرض شناسی آفیسر سید احمد نواز شاہ کو اوستہ محمد میں کام کرنے دیا جائے اور انہیں اوستہ محمد میں پرمننٹ تعینات کیا جائے۔انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان ،چیف سیکریٹری بلوچستان،آئی جی پولیس بلوچستان ،ڈی آئی جی نصیرآباد سے پر زور اپیل کی کہ فوری طور پر سید احمد نواز شاہ کو واپس اوستہ محمد اے ٹی ایف انچارج تعینات کیا جائے تاکہ اوستہ محمدمیں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :