عیدالاضحی پر اجتماعی قربانی کے بڑے مقامات کے لیے سیکورٹی انتظامات کیے جائیں‘عبداللہ خان سنبل

گریٹر اقبال پارک میں 7 اونچے مقامات پر آبزرویشن پوسٹوں کو بھی قائم کیا جائے گا‘کمشنر لاہور ڈویژن

ہفتہ 10 ستمبر 2016 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10ستمبر ۔2016ء ) عیدالاضحی پر اجتماعی قربانی کے بڑے مقامات کے لیے سیکورٹی انتظامات کیے جائیں- چڑیا گھر، سفاری زو پارک لاہور، بوٹانیکل پارک میں سیکیورٹی انتظامات کے لیے ہدایات جاری کی جا چکی ہیں جبکہ پرائیویٹ سوسائیٹیوں کو ان کے زیر انتظام پارکوں کی سیکورٹی بہتر بنانے کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں- پی ایچ اے کے زیر انتظام A+ اور A کیٹیگری کے پارکوں کے لیے پارکوں کے پرائیویٹ گارڈ اور پنجاب پولیس مکمل رابطے میں رہیں گے جبکہ عید کے ایام میں گریٹر اقبال پارک میں بھی پولیس پٹرولنگ ہوگی- عید الاضحی پر صفائی و دیگر انتظامات کے ذمہ دار ادارے مکمل طور پر چوکس رہیں-کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل نے ان خیالات کا اظہار گریٹر اقبال پارک و عید الاضحی پر انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا- اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے شکیل احمد، ڈائریکٹر سفاری پارک شفقت احمد، ایڈیشنل کمشنر عثمان خان، اے سی جنرل سید منور بخاری کے علاوہ پولیس، والڈ سٹی اتھارٹی کے افسران نے شرکت کی-کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل نے کہا کہ گریٹر اقبال پارک صرف لاہور یا پنجاب نہیں بلکہ قومی اہمیت کے حامل تفریحی و تاریخی مقام کی حیثیت رکھتا ہے جس میں سیکورٹی کے لیے مربوط، کمپیوٹرائزڈ نظام کے تحت 53 سی سی ٹی وی کیمرے اور واک تھرو گیٹس نصب ہوں گے جبکہ اس کی کمپیوٹرائز نگرانی کو سیف سٹی پراجیکٹ کے ساتھ بھی منسلک کیا جائے گا- گریٹر اقبال پارک میں 7 اونچے مقامات پر آبزرویشن پوسٹوں کو بھی قائم کیا جائے گا- انہوں نے کہا کہ پارکنگ میں آنے والی گاڑیوں کو جدید آلات سے چیکنگ کے مراحل سے گزارا جائے گا-

متعلقہ عنوان :