ڈی سی او قصور کا مویشی منڈی اور سبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ ‘تمام انتظامات کا جائزہ لیا

عیدالاضحی کے موقع پر پھلوں اور سبزیوں کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا ‘ڈی سی او عمارہ خان

ہفتہ 10 ستمبر 2016 20:02

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10ستمبر ۔2016ء ) ڈی سی او قصور عمارہ خان کا مویشی منڈی اور سبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ ‘تمام انتظامات کا جائزہ لیا ۔ تفصیل کے مطابق ڈی سی او قصور عمارہ خان نے گزشتہ روز عید الاضحی کے حوالے سے بائی پاس پر لگائی گئی عارضی مویشی منڈی کا دورہ کیا اور وہاں پر عوام الناس اور بیوپاریوں کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا ۔

اس موقع پر انکے ہمراہ مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی صدر صفیہ سعید بھی تھیں۔ اس موقع پر ڈی سی او نے وہاں موجود لوگوں اور بیوپاریوں سے ضلعی حکومت کی طرف سے دی جانیوالی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا جس پر شہریوں نے بہترین سہولیات مہیا کرنے پر ضلعی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔ اپنے دورہ کے دوران ڈی سی او نے ٹی ایم او قصور کو ہدایت کی کہ فوری طور پر مویشی منڈی میں مزید ٹینٹ اور جانوروں کیلئے پانی کی فراہمی کے عمل کو مزید بہتر بنائیں ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نے اس موقع پر کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کے کیمپ کا بھی معائنہ کیا اور وہاں پر دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ علاوہ ازیں ڈی سی اوقصور عمارہ خان نے سبزی و فروٹ منڈی کا بھی دورہ کیا اور وہاں مختلف اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا ۔ ڈی سی او نے متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ عید الاضحی کے دوران ‘ٹماٹر ‘ادرک ‘پیاز ‘پھلوں اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں پر خصوصی نظر رکھی جائے تا کہ عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :