گارڈین کورٹ میں بچوں کی ملاقات کیلئے آنے والے باپ پر سسرالی خاندان حملہ آور ہو گیا

ہفتہ 10 ستمبر 2016 19:58

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10ستمبر ۔2016ء ) گارڈین کورٹ میں بچوں کی ملاقات کیلئے آنے والے باپ پر سسرالی خاندان حملہ آور ہو گیا جس پر عدالت کا احاطہ میدان جنگ بن گیا ۔

(جاری ہے)

نعیم صابری نامی شخص نے عید الاضحی پر اپنے بچوں سے ملاقات کے لیے گارڈین عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔گزشتہ روز گارڈین جج شازیہ محبوب نے شہری کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے بچوں سے ملاقات کی اجازت دیدی۔عدالتی حکم پر نعیم صابری کمرہ عدالت کے باہر اپنے بچوں سے ملاقات کرنے لگا تو اس دوران وہاں موجود بچوں کے دو ماموں اس پر حملہ آور ہو گئے ۔پولیس نے مداخلت کر کے جھگڑا ختم کرایا ۔

متعلقہ عنوان :