سی ٹی او نے اردل روم کے دوران02 ٹریفک وارڈنز کو نوکری سے برطرف جبکہ 17کو بحال کردیا

ہفتہ 10 ستمبر 2016 19:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10ستمبر ۔2016ء ) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے اردل روم کے دوران 2ٹریفک وارڈنز منیر اور وحید کودوران ڈیوٹی غفلت لاپرواہی کرنے پر نوکری سے برطرف جبکہ گذشتہ دنوں معطل ہونے والے 2لیڈی ٹریفک وارڈنز سمیت 17ٹریفک وارڈنز کو بحال کرکے مختلف سیکٹر ز میں تعینات کرنے کا حکم جاری کردیا ۔انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے دنوں میں رش کے اوقات کے دوران شدید گرم موسم کی پرواہ کےئے بغیر ٹریفک کی روانی کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کارلائی جائیں،فرائض میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

طیب حفیظ چیمہ نے ٹریفک وارڈنز منیر 1094اوروحید3162کو نوکری سے برخاست کردیاجبکہ گذشتہ دنوں معطل ہونے والی لیڈی ٹریفک وارڈنز ریحانہ اللہ یار،فرزانہ ،ٹریفک وارڈنز عثمان ،افضل ،نوشیروان ،ظفر ،وسیم،اللہ یار،رضوان ،عمران ،خاور ،شبیر،سمیع اللہ ،تبسم،رضا،افتخاراور اشتیاق کوبحال کرتے ہوئے انہیں مختلف ٹریفک سیکٹر ز میں تعینات کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فرائض میں کوتاہی اور شہریوں سے ناروا سلوک اختیار کرنے والے اہلکاروں سے ہرگز کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ سی ٹی او نے کہا کہ وارڈنز سڑکوں پر عوام کی خدمت کرتے ہوئے نظر آئیں اور دوران ڈیوٹی عوام سے انتہائی نرم اور شائستہ رویہ رکھتے ہوئے ٹریفک کی روانی پر بھر پور توجہ دیں۔

متعلقہ عنوان :