طارق محمودمدنی کا بابائے قوم حضرت محمد علی جناح کو خراج عقیدت

بابائے قوم نے علامہ اشرف علی تھانوی اور علامہ اقبا ل کے خواب کو پورا کر دکھایا ، سربراہ پی اے سی

ہفتہ 10 ستمبر 2016 19:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10ستمبر ۔2016ء) بانی پاکستان حضرت محمد علی جناح کے 68ویں یوم وفات پر پاکستان امن کونسل (پی اے سی) کے سربراہ طارق محمود مدنی نے ایک بیا ن میں بانی پا کستان حضرت محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابائے قوم محمد علی جناح نے علامہ اشرف علی تھانوی اور علامہ ڈاکٹر محمد اقبا ل کے اس خواب کو کہ مسلمانوں کی ایک الگ ریاست ہونی چاہئے پر دن رات کا م کر کے مسلمانوں کے لئے ایک الگ ریاست مملکت خدادا پاکستان قائم کر کے ان کے خواب کو پورا کر دکھایا تاہم بابائے قوم کا پاکستان کواسلامی فلاحی ریا ست بنا نے کا خواب تا حال پورا نہیں ہوسکاجس کی ذمہ دار مسلم لیگ کی حکومت ہے انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اگر بابائے قوم چند سال اور زندہ رہتے تو و ہ پا کستان کو ایک مکمل اسلامی فلاحی ریاست بنا دیتے ۔

(جاری ہے)

آج کے حکمران اپنے آ پ کو مسلم لیگی توکہتے ہیں لیکن اپنے قائد و بانی پاکستان کے نقش قدم پر بلکل نہیں چلتے ۔ ہمارے علماء کرام اسی بنا پر تحریک پاکستان کی جدوجہدمیں شامل ہو ئے تھے کہ پا کستان میں قرآن و سنت کا نظام نافذ ہو گا ۔ہمیں اس پر فخر ہے کہ ا ہلسنت والجماعت دیوبند کے روحانی فرزند شیخ السلام حضرت شبیر احمد عثمانی نے بانی پاکستان حضر ت محمد علی جناح کا نماز جنازہ پڑھاکر دنیا میں اس راز کو کھول د یا کہ بانی پاکستان حضرت محمد علی جناح کا مسلکی تعلق اہلسنت والجماعت سے ہے انہو ں نے مزید کہا کہ پاکستا ن دو قومی نظریہ اور اسلام کے نام پر معرض وجود میںآ یا ہے ملک میں سیکولر اور لبرل نظام کے قیام کی سازش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔

سیکولر اور لبرل نظا م بر صغیر کے لاکھوں مسلمانوں کی قربا نیو ں کی نفی ہے ۔پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اور اس میں قرآن و سنت کے سوا کسی اور نظا م کو چلنے نہیں دیا جائے گا ۔جو لو گ پاکستان کو سیکولر ملک بنانا چاہتے ہیں وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ پاکستان امن کونسل وطن عزیز کو مکمل اسلامی و فلاحی مملکت بنانے کی کوششیں جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :