Live Updates

جمہوریت کو کرپشن کی ڈھال بنالیا گیا ہے، دہشتگردوں کے ہمدرد وزیر کو پنجاب کابینہ سے نکالا جائے

سابق سینئر نائب صدر پنجاب پاکستان تحریک انصاف رانا نعیم عظیم خاں کا بیان

ہفتہ 10 ستمبر 2016 19:43

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10ستمبر ۔2016ء) سابق سینئر نائب صدر پنجاب پاکستان تحریک انصاف رانا نعیم عظیم خاں نے کہا کہ بڑی عید کے بعد بڑی تبدیلیاں ہو ں گی، جنوبی پنجاب بڑا وزیرستان بن چکا ہے، جمہوریت کو کرپشن کی ڈھال بنالیا گیا ہے، پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے ٹھکانے ختم کرنے کی ضرورت ہے، دہشتگردوں کے ہمدرد وزیر کو پنجاب کابینہ سے نکالا جائے، سیاست میں بھل صفائی کی ضرورت ہے، احتساب اور انصاف پوری قوم کی آواز بن چکا ہے، اب حکمرا ن خاندان احتساب سے نہیں بچ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح زندہ دلان لاہور عمران خان کے رائیونڈ مارچ کو بھی کامیاب بنائیں گے یہ تحریک انصاف کا آئینی اور جمہوری حق ہے جسے جوابی الزامات اور سرکاری دھمکیوں کے ذریعے دبایا نہیں جا سکتا انہوں نے کہا کہ انشا ء اﷲ دیگر سیاسی جماعتیں بھی رائیونڈ مارچ میں پی ٹی آئی کا ساتھ دیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے 3ستمبر کو لاہور میں وزیر اعظم سے پوچھے گئے 4سوالات اس قدر مشکل نہیں تھے کہ اْن کا جواب نہ دیا جا سکتا لیکن ثابت ہو گیا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر دال میں کچھ نہیں سارا ہی کالا ہے انہوں نے کہا کہ ایوان میں جواب دینے کی بجائے فرار حاصل کرنا مضحکہ خیز امر ہے جسے کسی لحاظ سے بھی جمہوری قرار نہیں دیا جا سکتا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات