محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں نئی بھرتیاں کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 10 ستمبر 2016 19:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10ستمبر ۔2016ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں نئی بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا‘ این ٹی ایس کے ذریعے دسمبر تک 300بھرتیاں کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈی جی مسعود الحق نے بتایا کہ محکمے کی کارکردگی میں بہتری کیلئے افرادی قوت پوری کرنے کافیصلہ کیا گیا۔ این ٹی ایس کے ذریعے 300انسپکٹر، سٹینو گرافر او رجونیئر کلرک بھرتی کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دسمبر تک بھرتی کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔