خانیوال ، 3گاڑیاں سڑک کنارے کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گئیں ،2 افراد جاں بحق، 7 افراد زخمی

ہفتہ 10 ستمبر 2016 19:14

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10ستمبر ۔2016ء ) خانیوال میں میاں چنوں بائی پاس پر رحمان سٹی کے قریب سڑک کنارے کھڑے ٹرالر میں پیچھے سے آنیوالی تین گاڑیاں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق،تین خواتین سمیت سات افراد زخمی ہوگئے ،جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو خانیوال کی تحصیل میاں چنوں .

بائی پاس رحمان سٹی کے قریب سڑک کنارے خراب ٹرالر کھڑا تھا کہ پیچھے سے آکر ٹرالر.کیری ڈبہ اور مزدا ٹکرا گیا.جسکے نتیجہ میں دو افراد جاں بحق.جبکہ تین خواتین سمیت سات افراد زخمی ہوگئے .ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو فسٹ ایڈ دی.اور جاں بحق اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کیا جا رہا ہے.مرنے والوں میں کبیر اور رفیع جبکہ زخمیوں میں نازیہ.نادیہ نسیم .غفور اور بشیر شامل ہیں

متعلقہ عنوان :