پاکستان کے سا لانہ جرنلزم ایوارڈ، آگاہی ایوارڈ 2016ء کیلئے ملک بھر کے صحافیوں سے درخواستیں طلب

ہفتہ 10 ستمبر 2016 18:37

اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10ستمبر ۔2016ء) پاکستان کے معروف ترین سا لانہ جرنلزم ایوارڈ، آگاہی ایوارڈ 2016 کیلئے ملک بھر کے صحافیوں سے درخواستیں طلب کر لی گئیں۔آگاہی ایوارڈ منصوبہ کے تحت رواں سال دسمبر میں تقسیم کئے جائیں گے۔صحافیوں کو ایوارڈ کیلئے مارچ 2015سے اگست 2016کے درمیان اپنا بہترین ورک جمع کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواستیں یکم نومبر 2016تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ایوارڈ کیلئے 30سے زائد کیٹیگریز کو شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پرنٹ،ریڈیو،ٹیلی ویژن اور انٹرنیٹ سے درخواستوں کا خیر مقدم کیا جائیگا۔رواں سال کیلئے کیٹیگریز میں زراعت،بزنس و اکانومی،مسابقت،انٹر پرینوئر شپ،سی پیک،کارپوریٹ سوشل رسپانسبیلیٹی،کلچر و ٹوارزم،انٹی کرپشن،ادارہ جاتی اصلاحات،گورننس،اوپن گورنمنٹ،ڈیزاسٹر اینڈ کاٹسٹروف،تعلیم،پانی،توانائی،فوڈ سیکورٹی،موسمیاتی تبدیلی،خارجہ پالیسی،فور سائٹ اینڈ فیو چر،ہیومن رائٹس،انوویشن جرنلزم،جرنلزم فار پیس،رول آف لاء، پائیدار ترقیاتی اہداف،فوٹو جرنلزم،سپورٹس اور دیگر شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :