ٹنڈوالہ یار میں ہندو مذہب کے پیشوا راما پیر کے 558ویں میلے کا افتتاح ہو گیا

ہفتہ 10 ستمبر 2016 18:19

نٹنڈوالہ یار( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10ستمبر ۔2016ء ) ٹنڈوالہ یار میں ہندو مذہب کے پیشوا راما پیر کے 558ویں میلے کا افتتاح ہو گیا میلے میں ملک بھر سے ہندو یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری سالانہ میلے کے افتتاح کے موقع پر میلہ کمیٹی کے میمبران ما ما رتن لال ،ایسر داس ،موہن کمار ،بھورا لال کھیم چند سمیت دیگر نے جھنڈا چڑھا کرافتتاح کیا جبکہ میلے میں لکی ایرانی سرکس ،موت کا کنوا،چڑیا گھر سمیت خواتین کے لئے بازار بھی سجا دیئے گئے اورمیلے میں ٹنڈوالہ یار سمیت تھرپارکر،میرپورخاص ،سانگھڑ ،بدین،ٹنڈومحمد خان،تھانہ بھلا خان سمیت چاروں صوبوں سے ہندویاتری ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرتے ہیں اور پاکستان میں ہندو مذہب کا یہ سب سے بڑا میلہ سمجھا جاتا ہے میلے کی پہلی دھمال شروع ہوتے ہی ہندو مذہب سے وابستہ افراد نے اپنی مذہبی رسومات کا آغاز بھی کر دیا اور راما پیر کا یہ میلہ جو3دن جاری رہے گا اس کے انتظامات کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے ہوئے ہیں اور میلہ مندر کمیٹی کی جانب سے بھی رضا کار بھی اپنی مدد آپ کے تحت انتظامیہ کے ساتھ تعاؤن کرتے ہیں اور ملک بھر سے یاتریوں کے لئے پانی کی سبیلیں اور رہائش کا انتظام بھی کیا جاتا ہے جبکہ میلہ شروع ہونے سے ٹریفک جام ہونا معمول بن گیا ہے اور کئی جگہوں پر پولیس اہلکار میلے میں آنے والی گاڑیوں سے 100سے لیکر 200روپے وصول کرتے ہیں اور کئی مقامات پر پولیس کی جانب سے خرچی بنانے کا سلسلہ بھی شروع ہو جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :