عید الاضحی میں مسلمان کا کو ئی عمل قربانی سے زیا دہ محبو ب نہیں ،شاہ عبد الحق

ہفتہ 10 ستمبر 2016 18:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10ستمبر ۔2016ء) جما عت اہلسنّت پاکستان کے رہنماء علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ عید الاضحی میں جانور کی قربانی کا مقصد گوشت کا حصول نہیں ،خالصتاً رب کی رضا ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دسو یں ذی الحجہ یو م النحر میں امت مسلمہ کا کو ئی عمل اﷲ کے نزدیک جانور کی قربانی سے زیا دہ محبو ب نہیں ہے۔

عید الالضحیٰ میں قربانی اس عہد کی تجدید و اعتراف ہے کہ ہما را جینا مرنا اﷲ کیلئے ہے ،زندگی کا مقصد دین کی سرفرازی ہے اور اس کیلئے کسی قربانی سے گریز نہ کرنا مقصد ِحیا ت ہے ۔ انہو ں نے دارالعلوم مصلح الدین کے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسفہ قربا نی کا اولین مقصد امت مسلمہ کا اﷲ کی رضا اور خوشنودی کیلئے جان و مال اور خواہشات نفس کو قربا ن کرنے کے جذبو ں کو مستحکم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

شاہ عبد الحقنے مزید کہا کہ چر م قر بانی کا دینی شر عی مصرف ہی سنت ابراہیمی کے تقا ضو ں کو پو را کر سکتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی خلوص و محبت کے ساتھ اﷲ کی رضا اور قرب حاصل کرنے کی نیت سے کی جائے ۔ ا نہوں نے کہا کہ جو لوگ بھی حضر ت ابر اہیم علیہالسلام کی عظیم سنت قر با نی کی ادائیگی کر یں ضروری ہے کہ وہ ادب و احترام کے تقاضوں کو پورا کریں نہ کہ ریا کاری ، شہرت طلبی اور اسراف جیسی رسموں کے سبب اس کی برکات کو ضائع کردیا جائے۔ دریں اثنا ۔ علماء اہلسنّت نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے جانورو ں کی قربانی کی کھا لیں مدارس اہلسنّت کو دے کر دین کی ترویج و اشاعت میں معاون بنیں ۔

متعلقہ عنوان :