اوکاڑہ ، دکاندار پر مخالف کی فائرنگ ،دو راہ گیر شدید زخمی ،ایک جاں بحق ،ملزم فرار

ہفتہ 10 ستمبر 2016 18:16

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10ستمبر ۔2016ء) اوکاڑہ کے علاقہ پھلرون کے میں دکاندار پر مخالف کی فائرنگ دو راہ گیر شدید زخمی ایک جاں بحق ملزم فرار تفصیلات کے مطابق پھلرون وزیر کے میں ایک نوجوان جاوید نے الیکٹریشن کی دکان ہے وہاں پر اس کے کزن ممتاز کا جھگڑا ہو گیا ممتاز نے اشتعال میں آکر جاوید پر فائرنگ کردی خوش قسمتی سے جاوید بچ گیا مگر فائرنگ کی زد میں آکر دو راہگیر محمد یونس اور عمران شاہ آگئے محمد یونس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ عمران شاہ کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ملزم اسلحہ سمیت فرار ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیے۔

متعلقہ عنوان :