بونیر کے ہسپتالوں کیلئے 89ڈاکٹرز دیکر صحت کے انصاف کو یقینی بنایا ہے، شہرام خان ترکئی

جس طرح پٹوار پولیس ،تعلیم میں اصلاحات کی ہیں صحت میں بھی اس طرح ترجیحی بنیادوں پر اصلاحات کریں گے، وزیر صحت کے پی کے

ہفتہ 10 ستمبر 2016 17:48

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10ستمبر ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ بونیر کے ہسپتالوں کیلئے 89ڈاکٹرز دیکر صحت کے انصاف کو یقینی بنایا ہے، جس طرح پٹوار پولیس اور تعلیم میں تحریک انصاف کے حکومت نے اصلاحات کی ہیں اسی طرح صحت میں بھی ترجیحی بنیادوں پر اصلاحات کریں گے۔ان خیالات کلا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف ملائیشیاء کے صدر نور بشر اور ڈاکٹر ریاض کے رہائیشگاہ پر پیربابا میں ان کے دعوت پر دورہ بونیر کے دوران شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ 1947سے سیاست میں روایتی تبدیلیاں چاہنے والے کھبی بھی کامیاب نہیں ہونگے۔کیونکہ ان کے دل اور زبا ن کے درمیان تضاد موجود ہے۔ہم نے ناانصافی کرپشن،کمیشن اور روایتی سیاست کیخلاف آواز اُٹھائی ہے۔

(جاری ہے)

اور تب تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے۔ جب تک پاسکستان کے تمام اداروں میں تبدیلیاں لاکر اصلاحات کر کے نیا پاکستان بنائیں گے۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف میں گل رازق،عابد،اختر زمین،امیر گل،شیر زمین، محمد رحیم، ابراھیم، اکبر حسین،اکبر سید ملک نعمان،اختر رضا،ذیشان،افتحار،کاشف،تنویر،انیس اﷲ اور جوہر نے جے یو آئی اور دیگر پارٹیوں سے ناطہ توڑ کر شمولیت کا باقاعدہ اعلان کردیا۔

صوبائی وزیر صحت نے ملائیشیاء میں پی ٹی آئی کے صدر نور بشر ،ڈاکٹر ریاض اور ان کے خاندان کا بونیر کے دعوت پر شکریہ ادا کیا۔اور کثیر تعداد میں کارکنوں کو ان کی ملاقات کیلئے جمع کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ بونیر میرا دوسرا گھر ہے۔اور یہاں کے عوام کو کھبی بھی مشکلات میں نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔محکمہ صحت میں بونیر میں جہاں بھی جس ہسپتال میں بھی اصلاحات کی ضرورت ہو کریں گے۔تاکہ یہاں کے عوام کی مشکلات میں کمی آجائے۔

متعلقہ عنوان :