صو با ئی دارلحکو مت کوئٹہ میں عید ا لا ضحٰی قر یب آ تے ہی با زاروں میں گہما گہمی عر و ج پر ،رات گئے تک با زار کھلے رہنے لگے

ہفتہ 10 ستمبر 2016 17:21

کوئٹہ۔10 ستمبر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10ستمبر ۔2016ء ) صو با ئی دارلحکو مت کوئٹہ میں عید ا لا ضحٰی قر یب آ تے ہی با زاروں میں گہما گہمی عر و ج پر پہنچ گئی ،رات گئے تک با زار کھلے رہنے لگے،مارکیٹوں شا پنگ سینٹرو ں میں عوامی سیلاب ،دوکا نداروں نے ریڈی میڈگا ر منٹس ،جو تو ں ،کپڑو ں ،کا سمیٹکس اور کھا نے پینے کی اشیا ء کی قیمتو ں میں خو د سا ختہ اضا فہ کردیا، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کوعید الاضحی قریب آتے ہی صو بے بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی با زاروں ،شا پنگ سینٹروں اور ما ر کٹیو ں میں زبر دست گہما گہمی دیکھنے میں آرہی ہے با ز اروں میں خو اتین اور بچو ں کی بڑی تعد اد خر ید اری کیلئے آ رہی ہے،اس موقع پر لیاقت بازار میں موجود اکثر خواتین نے ”اے پی پی“سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دکانداروں نے ہر چیز کی قیمتوں میں بے پنا اضافہ کردیا جوعام آدمی کی پہنچ سے دور ہے ،انہوں نے کہا کہ بچو ں کی ہر خو اہش پوری کر نا اب بس میں نہیں رہا، انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عید وں کے موقع پر ہمیشہ چیزیں مہنگی ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے خوشی کے اس موقع پر رونقیں ماند پڑ جاتی ہے ،اس موقع پر با زاروں اور شا پنگ سینٹروں میں پو لیس کی اضا فی نفر ی تعینات کردی گئی ہے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹ سکے ۔

متعلقہ عنوان :