چمن، کانگو وزائرس سے بچنے کی تدابیر اور سیکرٹری لائیوسٹاک کی ہدایت

ہفتہ 10 ستمبر 2016 16:50

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 ستمبر۔2016ء )ضلع قلعہ عبداللہ چمن میں کانگووائرس کے خلاف تمام خارجی راستوں خاص کرافغانستان سے آنے والے مال مویشی پرسپرے کاکام جاری ہے سیکرٹری لائیواسٹاک محمدصدیق مندوخیل ڈائریکٹرلائیوسٹاک غلام حسین جعفرکے ہدایات کے مطابق ضلع میں تمام سٹاف کوہائی الرٹ کردیاگیاہے اورضلع میں تین سینٹرکام کررہے ہیں عوام کومندرجہ ذیل ہدایت کی جاتی ہے تمام گھروں کوپہنچناناممکن ہے اپنے باڑوں کوصاف رکھنے کیلئے اورچیچڑکوختم کرنے کیلئے مندرجہ ذیل دوائی تجویزکی جاتی ہے ٹیگافون پاوٴڈرایک گرام فی لیٹرنیم گرم پانی میں ڈال کراپنے باڑوں اورجانوروں پراسپرے کریں آئی ڈی میتھ سلوشن دوسی سی فی لیٹرپانی میں ڈال کراپنے باڑوں اورجانوروں میں اسپرے کریں ائیورمیکیٹن گروپ انجکشن بھیڑبکریوں کوایک سی سی زیرجلدلگوائیں بڑے جانوروں کوپانچ تادس سی سی زیرجلدلگوائیں مزیدمشورے کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹرلائیواسٹاک سے اس نمبر03156364677پررابطہ کریں ۔