ایم کیوایم نے رواں سال فلاحی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کردیا

گزشتہ سال قربانی کی کھالیں،زکوٰة اورفطرانہ اکٹھا نہیں کرنے دیا گیا،خواہش ہے مخیرحضرات ہمارے فلاحی اداروں کو گود لے لیں،ایم کیوایم اور کے کے ایف کو نئے سرے سے منظم کررہے ہیں،جرائم پیشہ عناصرکواپنی صفوں میں شامل نہیں ہونے دینگے۔سربراہ ایم کیوایم کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 10 ستمبر 2016 16:03

ایم کیوایم نے رواں سال فلاحی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کردیا

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 ستمبر2016ء) :ایم کیوایم نے رواں سال فلاحی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے،ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ گزشتہ سال قربانی کی کھالیں،زکوٰة اور فطرانہ اکٹھا نہیں کرنے دیا گیا،خواہش ہے کہ مخیرحضرات ہمارے فلاحی اداروں کو گود لے لیں،کہ ایم کیوایم اور کے کے ایف کو نئے سرے سے منظم کررہے ہیں۔

انہوں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس سال قربانی کی کھالیں جمع نہیں کرینگے۔ہماری فلاحی سرگرمیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ایم کیوایم پر کھالیں چھیننے کا الزام لگایا جاتا ہے۔اس حوالے سے اپنے کارکنوں کی دوبارہ چھان بین کرینگے۔فاروق ستار نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کو اپنی صفوں میں شامل نہیں ہونے دینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ عیدالضحیٰ کے بعد مخیرحضرات کے پاس جائینگے۔

فلاحی کاموں کو اللہ کے سپرد کررہے ہیں۔ مخیرحضرات ہمارے فلاحی اداروں کو گود لے لیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم اور کے کے ایف کو نئے سرے سے منظم کررہے ہیں۔اب ہمارے کسی کارکن کی طرف سے غیرذمہ داری کا مظاہرہ نہیں ہوگا۔فاروق ستار نے مزید کہا کہ فلاحی کاموں میں حصہ نہ لیکردوسرے لوگوں کو فلاحی کاموں کا کھلا راستہ دے رہے ہیں۔ہمیں کھالیں دینے والے اب عبدالستار ایدھی ٹرسٹ ،جعفریہ ڈیزاسٹر سیل ،چھیپا ویلفیئر ٹرسٹ اورسندھ انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی کو کھالیں دیں۔

متعلقہ عنوان :