گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن نصیرآباد کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ کے اساتذہ پر تشدد اور صوبائی حکومت کی جانب سے چارٹرآف ڈیمانڈ پر عملدآمد نہ ہونے کے خلاف احتجاجی ریلی،پریس کلب کے سامنے مظاہر ہ کیا گیا

ہفتہ 10 ستمبر 2016 15:30

ڈیرہ مراد جمالی ۔10 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 ستمبر۔2016ء) گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن نصیرآباد کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ کے اساتذہ پر تشدد اور صوبائی حکومت کی جانب سے چارٹرآف ڈیمانڈ پر عملدآمد نہ ہونے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا ریلی گورنمنٹ اسپیشل ہائی اسکول ڈیرہ مرادجمالی سے جی ٹی اے کے ضلعی صدر خان محمد سیال کی قیادت میں نکالی گئی ریلی کے شرکاء ڈی سی چوک ،مزدور چوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں مظاہرہ کیا گیا ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پوسٹرز اٹھارکھے تھے مظاہرین نے سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر بھی دھرنا دیا،جس کے باعث دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی مظاہرین سے جی ٹی اے کے ڈویژنل صدر مٹھاخان سیال،ضلعی صدر خان محمد سیال ،نذیراحمد بھنگر،غلام نبی نیچاری،نذیراحمد ڈومکی ،ذوالفقار صابر،سائیں ڈنہ کھوسہ،خادم حسین کھوسہ سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ کی اساتذہ پر تشدد کے خلاف پورے صوبے کے اساتذہ احتجاج کررہے ہیں جس سے معصوم بچوں کی تعلیم متاثر ہورہی ہے اساتذہ پر تشددکرنے والے اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف نہ تو انکوائری کرائی گئی ہے اور نہ ہی اس کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے اور اساتذہ کی عزت نفس کو مجروح اور تذلیل کیا جارہا ہے جس کے باعث تعلیمی ماحول خراب ہورہا ہے اور صوبے کو ایک بار پھر سے تعلیمی پسماندگی کی جانب مزید دھکیلا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ ڈاکڑعبدالمالک بلوچ کے دورمیں پیش کیئے گئے ڈیمانڈ نوٹس پر اب تک نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیاڈیمانڈ نوٹس میں اساتذہ کے 50فیصد پر موشن کوٹہ ،تعطیلات کے دوران کنوینس الاونس کی کٹوتی ،اساتذہ کی اب گریڈایشن سمیت تمام جائز ڈیمانڈ شامل ہیں جن پر سابق وزیراعلی ڈاکڑ عبدالمالک بلوچ کے دوراقتدار میں ان کی موجودگی میں وزیرتعلیم،محکمہ ایجوکیشن اور خزانہ کے سیکرٹریز سے کئی مرتبہ میٹنگز ہوئی اور ان ڈیمانڈز پر اتفاق کرکے آمادگی بھی ظاہرگی مگر اب تک ان جائز اور تسلیم شدہ چارٹرآف ڈیمانڈ پر نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا مظاہرین نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طورپر اساتذہ کے چارٹرآف ڈیمانڈ پر عملدآمد کرکے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے اوراساتذہ پر تشددکرنے والے اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ کو صوبہ بدر کرکے اساتذہ کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرے بصورت اساتذہ سخت احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :