اساتذہ کو ہر شخص قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے،اساتذہ قوم کے معمار ہیں جن کی دن رات محنت کی بدولت آج ہم اسمبلیوں سمیت بڑی بڑی پوسٹوں پر تعینات ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر معدنیات وقدرتی وسائل حاجی محمد خان لہڑی

ہفتہ 10 ستمبر 2016 15:30

ڈیرہ مراد جمالی ۔10 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 ستمبر۔2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر معدنیات وقدرتی وسائل حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ اساتذہ کو ہر شخص قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے،اساتذہ قوم کے معمار ہیں جن کی دن رات محنت کی بدولت آج ہم اسمبلیوں سمیت بڑی بڑی پوسٹوں پر تعینات ہیں، اساتذہ آج سٹرکوں پر احتجاج کررہے ہیں یہ بات ہمارے معاشرے کے لئے لمحہ فکریہ ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کلب ڈیرہ مرادجمالی کے سامنے احتجاجی دھرنے میں بیٹھے اساتذہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، احتجاجی دھرنے میں بیٹھے جی ٹی اے بی کے ڈویژنل صدر مٹھاخان رند،ضلعی صدر خان محمد سیال اور جنرل سیکرٹری ببرک خان عمرانی نے انہیں اپنے مسائل،چارٹرآف ڈیمانڈ اور اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ کی اساتذہ پر تشدد کے حوالے سے آگاہ کیا ،حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں اور اساتذہ کادرجہ معززین ومعتبرین میں شمار ہوتا ہے مگر بدقسمتی سے آج وہ سٹرکوں پر احتجاج کررہے ہیں اساتذہ کے جائز مسائل پر عید کے بعد وزیراعلی نواب ثناء اللہ زہری اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے بات کرونگا اور ہماری کوشش ہوگی کہ گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن کے جائز مسائل کو حل کرائیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ایجوکیشن اور ہیلتھ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس کے باعث صوبے کے بجٹ میں سے زیادہ حصہ ایجوکیشن اور ہیلتھ کے لئے مختص کیا گیا ہے اورصوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے صوبے کے تمام اسکولوں کے لئے کلیسٹر کے تحت الگ الگ فنڈز جاری کئے گئے جن سے صوبے کے تمام اسکولوں کے مسائل حل ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ نصیرآباد کے سرکاری اسکولوں پر بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں ضلع بھر میں خستہ حال اسکولوں کی مرمت ،نئے ایڈیشنل کمروں کی تعمیر سمیت کروڑوں روپوں کی لاگت سے ترقیاتی کام جاری ہیں جن کی تکمیل سے نصیرآباد میں خوشحالی اور تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی۔

متعلقہ عنوان :