پاناما لیکس پر اپوزیشن کا موقف ایک ہونے پر رائیونڈ جلسے میں شرکت کی دعوت دی،شاہ محمودقریشی

ہفتہ 10 ستمبر 2016 15:06

پاناما لیکس پر اپوزیشن کا موقف ایک ہونے پر رائیونڈ جلسے میں شرکت کی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 ستمبر۔2016ء) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پاناما لیکس پر حزب اختلاف کا موقف ایک ہے ، اسی لیے تمام اپوزیشن جماعتوں کو رائیونڈ جلسے میں شرکت کی دعوت رہے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کیلئے جلسے کی تاریخ میں تبدیلی کی بھی گنجائش رکھی ۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ رائیونڈ جلسہ کیلئے اعتزاز احسن کو دعوت دے دی ، دوبارہ بھی پیپلز پارٹی سے شرکت کی درخواست کرینگے۔

دیگر اپوزیشن جماعتوں کو رائیونڈ جلسے میں شرکت کی دعوت دینگے، فیصلہ انکا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاناما سے متعلق موقف کی تمام اپوزیشن جماعتوں نے تائید کی۔ پاناما لیکس پر ہم الیکشن کمیشن گئے تو پیپلز پارٹی نے بھی کمیشن سے رجوع کیا ، سپریم کورٹ میں درخواست دی تو جماعت اسلامی نے بھی عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا ، سینیٹ میں پاناما لیکس پر تحریک انصاف کے بل کو تمام اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ طور پر اپنایا۔

(جاری ہے)

اسپیکر کے پاس ریفرنسز دائر کیے تو شیخ رشید نے بھی ریفرنس دائر کیا۔ چودھری شجاعت نے کہا کہ پنجاب میں کسی کے گھر کا گھیراوٴ کرنے کی روایت نہیں، انکے تحفظات پر نواز شریف کے گھر سے پانچ کلو میٹر دور جلسہ گاہ کا انتخاب کیا ، اپوزیشن جماعتوں کیلئے ہم رائیونڈ جلسے کی تاریخ میں تبدیلی کی بھی گنجائش رکھی ۔