صوبا ئی حکو مت گلگت بلتستان کو ترقی کی شا ہراہ پر گا مز ن کر نے کیلئے کوشاں ہے،حاجی عابد علی بیگ

ہفتہ 10 ستمبر 2016 14:29

گلگت ۔ 10 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 ستمبر۔2016ء)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی عابد علی بیگ نے کہا ہے کہ صوبا ئی حکو مت وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کی قیادت میں گلگت بلتستان کو ترقی کی شا ہراہ پر گا مز ن کر نے کیلئے کوشاں ہے۔صوبائی حکو مت کی جا نب سے صحت اورتعلیم کے شعبے میں انقلا بی اقدا ما ت اٹھا ئے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بلتستان ریجن اور گلگت ریجن میں وزیر اعظم ہیلتھ کا رڈ سکیم کے ذریعے غریب اور نادار افراد کے صحت کے مسائل حل کررہے ہیں ۔سکو لوں ، کا لجوں اور ہسپتالو ں میں جدید ٹیکنا لو جی متعارف کروائی جارہی ہے۔ تمام اضلا ع میں سکو لوں اور ہسپتالوں کو اپ گریڈکر کے سہو لیا ت کی فراہمی کو یقینی بنا یاجا رہا ہے۔انہونں نے کہا کہ عوام کی فلا ح و بہبود کیلئے کئی اہم منصوبوں پر غور کررہے ہیں۔ عوام خود ہما ری کارکر دگی دیکھیں گے ، صو با ئی کا بینہ ایما نداری کیساتھ اپنے فرائض سر انجا م دے رہی ہے ۔