ابتدائی طبی امدادکاعالمی دن،ریسکیو1122کے زیراہتمام ریلی نکالی گئی،ہرگھرمیں ایک شخص کوطبی امدادکی تربیت لینی چاہیے، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

ہفتہ 10 ستمبر 2016 14:24

ملتان۔10 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 ستمبر۔2016ء) ملتان میں ریسکیو1122کے زیراہتمام ابتدائی طبی امداد کے عالمی دن کے موقع پرایک ریلی نکالی گئی جس کامقصدشہریوں میں ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے شعورپیداکرناتھا۔ریسکیو1122کے ترجمان کے مطابق پاکستان کی طرح دنیا بھرمیں ہفتہ کے روز ابتدائی طبی امدادکاعالمی دن منایاجارہاہے ۔

(جاری ہے)

اسی دن کی مناسبت سے ریسکیو1122ملتان کے زیراہتمام چوک قذافی سے مدنی چوک تک ایک ریلی نکالی گئی جس میں ریسکیوکے اہلکاروں نے بینرزاٹھارکھے تھے ۔اس ریلی کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرکلیم اللہ نے کی ۔ریلی کامقصد شہریوں میں شعورپیداکرناتھاکہ ہرگھرکے ایک شخص کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت حاصل کرناچاہیے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں گھرمیں طبی امداددے کرانسانی جان کوبچایاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :