دپیکا نے ون ڈیزل کو ہندی سکھائی

ہفتہ 10 ستمبر 2016 13:33

دپیکا نے ون ڈیزل کو ہندی سکھائی
چنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 ستمبر۔2016ء)دپیکا پڈوکون آج کل اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم ’ٹرپل ایکس: دا زینڈر کیج‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس دوران اپنے ساتھی اداکار ون ڈیزل کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو میں وہ انہیں ہندی سکھاتی نظر آرہی ہیں۔ون ڈیزل نے اپنے فیس بک پر لائیو ویڈیو میں فلم کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اور دپیکا فلم کی ریلیز کے لیے بہت پرجوش ہیں۔

(جاری ہے)

اس دوران وہ بھارت میں موجود دپیکا کے مداحوں سے مخاطب ہوئے اور دپیکا سے مدد چاہی، دپیکا نے انہیں ہندی کے کچھ الفاظ بولنے سکھائے۔ون ڈیزل نے بھارتیوں کو نمستے کیا اور کہا، ’میں آپ سب سے بہت پیار کرتا ہوں‘۔انہوں نے دپیکا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پورا بھارت دپیکا کو جانتا ہے لیکن ٹرپل ایکس کی ریلیز کے بعد پوری دنیا دپیکا کو جاننے لگے گی۔واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون اس فلم سے اپنے ہالی وڈ کیرئیر کی شروعات کرنے جارہی ہیں اور ان کے مدمقابل ون ڈیزل ہوں گے۔