بالی ووڈ میں معاوضے کی دوڑ ، دپیکا نے امیتابھ کو پیچھے چھوڑ دیا

ہفتہ 10 ستمبر 2016 13:33

بالی ووڈ میں معاوضے کی دوڑ ، دپیکا نے امیتابھ کو پیچھے چھوڑ دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 ستمبر۔2016ء)معروف بالی ووڈ لیجنڈ اداکار نے امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی اداکارہ دیپیکار پڈوکون نیفلم ”پیکو“ میں اْن سے زیادہ معاوضہ لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ ”اداکارہ دپیکا پڈوکون نے فلم ”پیکو “میں اداکاری کے جوہر دکھا کر مجھ سے زیادہ معاوضہ حاصل کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس بات کا انکشاف بالی ووڈ شہنشاہ نے اپنی نئی آنے والی فلم ”پنک“ کی تشہیری مہم کے دوران کیا۔امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ ”فلم ”پیکو“ بااختیار بنانے والی فلم تھی مگر اداکارہ کو مجھ سے زیادہ معاوضہ دیا گیا جس کا علم بعد میں ہونے پر مجھے بے حد افسوس ہے“۔ اْن کا کہنا تھاکہ ”کئی سال سے انڈسٹری میں اپنی خدمات سرانجام دینے کے بعد میرے ساتھ ناانصافی کی گئی شاید فلم نگری میں میری اہمیت ختم ہوگئی ہے“۔